جامعہ سندھ جام شورو کے اساتذہ، افسران و ملازمین کی تنظیموں کا نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعرات 19 جنوری 2017 19:54

حیدرآباد19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو کے اساتذہ، افسران و ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے جامعہ سندھ کے نئے مقرر کردہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعزاز میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سینٹ ہال میں استقبالیہ کی پُروقار تقریب ہوئی اس موقع پر اساتذہ، افسران و ملازمین کے تنظیموں کے منتخب عہدیداروں نے ڈاکٹر برفت کو وائس چانسلر کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا پرجوش استقبال کیا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر برفت نے کہا کہ وہ تمام افراد کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں یقین ہے کہ جامعہ کی فلاح و بہبود کے لیے اساتذہ، افسران و ملازمین کی تنظیمیں اپنے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر ایک ٹیم کی صورت میں جامعہ کو بام عروج پر پہنچائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ، افسران و ملازمین کو ان کے مسائل کے بارے میں معلومات ہونے اور ان کے حل کی صلاحیت و وسائل ہونے کا اظہار کیا اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا عزم بھی کیا۔ سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ایاز کیریو، سندھ یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کاکا، جنرل سیکرٹری سید سجاد حسین شاہ، سندھ یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی بھلائی اور جنرل سیکرٹری محمد علی گھانگھرو نے ڈاکٹر برفت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ ٹیم کی صورت میں جامعہ سندھ کو اس کے مطلوبہ مقام تک پہنچائیں گے۔

اس سے قبل جامعہ سندھ سے ملحقہ مختلف کیمپسز کے پرو وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ جی سید، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، محمد نواز ناریجو اور کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈاکٹر برفت کو کیمپس کے دورے کے دعوت دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں