جامعہ سندھ جام شورو،اسکالر فرزانہ ہاشم بلوچ کا سیکنڈ پی ایچ ڈی سیمینارآج ہوگا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو کی نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فریش واٹر بیالوجی اینڈ فشریز شعبہ کی اسکالر فرزانہ ہاشم بلوچ کا سیکنڈ پی ایچ ڈی سیمینارآج جمعہ 20 جنوری کو دوپہر 12 بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں ہوگا دوسری جانب آرٹس فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے انگریزی شعبہ کے 2 اسکالرز اسکالرز نسیم ڈیپر اور غلام مصطفیٰ ملاح کے فرسٹ ایم فل سیمینارز پیر 23 جنوری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے انگریزی شعبے میں منعقد ہونگے اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو، ڈاکٹر ثناء اللہ انصاری اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد میمن، جبکہ معاون سپروائیزرز ڈاکٹر پنہل خان لاشاری اور ڈاکٹر فراز احمد بگھیو بھی موجود ہونگے دونوں فیکلٹیز کے ڈینز کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینارز میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں