(ن) لیگ اور نوازشریف کو پنجاب کے علاوہ ملک کے کسی حصے سے غرض نہیں،ایسا محسوس ہوتا ہے ان کے تمام پروگرام پنجاب کیلئے ہیں،نچلی سطح پر اختیارات دیئے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کاحیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور نوازشریف کو پنجاب کے علاوہ ملک کے کسی حصے سے غرض نہیں،ایسا محسوس ہوتا ہے ان کے تمام پروگرام پنجاب کیلئے ہیں،نچلی سطح پر اختیارات دیئے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔ہفتہ کو حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان ایک ملک ضرور ہے مگر ایک قوم کا شرمندہ خواب تعبیر نہیں ہوا،پنجاب کی عوام اور ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں،(ن)لیگ اور نوازشریف کو پنجاب کے علاوہ ملک کے کسی حصے سے غرض نہیں،ایسا محسوس ہوتا ہے ان کے تمام پروگرام پنجاب کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائیت میں اضافہ ہوگا تو قومی سیاست منشور میں رہ جائے گی،سب علاقائی سیاست کر رہے ہوں گے،اس حال پر پہنچانے میں مسلم لیگ(ن) کا کردار ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی حیدرآباد اور سکھر معاشی حب ہیں،کراچی حیدرآباد اور سکھر سے ریونیو کہیں تولگائیں،سندھ کے شہر کے لوگوں کا خاص طور پر استحصال ہورہا ہے،سارے کام نہ مرکز کرسکتا ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت کرسکتی ہے،نچلی سطح پر اختیارات دیئے بغیر معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ڈبل ڈومیسائل رکھنے والوں کونوکریاں ملی ہیں۔…(خ م)

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں