حیسکو نے نادہندگان اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں

پیر 23 جنوری 2017 18:36

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) حیسکو نے نادہندگان اور بجلی چوری کے خلاف پورے حیسکو ریجن میں کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں کارروائیوں کے دوران گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے علاقے ریشم بازار میں واقع دوکان خان ٹیلر کا بجلی کا کنکشن چیک کیا گیا جس میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال کیا جارہا تھا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیا گیا اور دکان پر موجود شاکر کو مجسٹریٹ سید عامر نے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس دوران وہاں کے لوگوں نے شاکرکی بھاگنے میں مدد کی اس کے علاوہ حیدرآبا دکے دیگر علاقوں اور نوابشاہ میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر200 صارفین کے بجلی کے کنکشن 150غیر قانونی کنڈے ہٹادیئے گئے اس کے علاو نادہندہ صارفین سی6لاکھ 35ہزارروپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں