جامعہ سندھ جام شورو،اسکالر اسماء چنڑ کا سیکنڈ پی ایچ ڈی سیمینار31 جنوری کو ہوگا

منگل 24 جنوری 2017 18:54

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو کے نیچر ل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ کیمیکل سائنسز شعبے کی اسکالر اسماء چنڑ کا سیکنڈ پی ایچ ڈی سیمینار منگل 31 جنوری 2017ء کو صبح 10 بجے ڈین، نیچرل سائنسز فیکلٹی کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالر کے سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یار کھاوڑ اور معاون سپروائیزر ڈاکٹر تاج محمد جہانگیر بھی موجود ہونگے۔ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں