حیدرآباد، دہشت گر دی واقعات کے خلاف آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 فروری 2017 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) کر اچی ،لا ہو ر اور سیہو ن میں لعل شہبا ز قلندر کے مزار پر ہو نے والی دہشت گر دی کے خلاف آل پاکستان مسلم لیگ سندھ حیدرآباد ڈ ویژن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ کے ڈ پٹی انفا رمیشن سیکر یٹر ی اقبا ل عابد ی اورصدر اے پی ایم ایل لیبر ونگ حا جی کا مر ان شیخ نے ر یلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم لعل شہبا ز قلندر کے مزار سمیت دیگر شہروں میں ہو نے والی دہشت گر دی کی بھر پو ر مذمت کر تے ہیں اور لو احقین کے غم میں بر ابر کے شر یک ہیں، انہوں نے کہاکہ ان واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلا ن کی شفا فیت پر سوال اٹھ گئے ہیں اگر نیشنل ایکشن پلا ن اس کی اصل روح کے مطا بق عمل ہو تا اور پنجا ب میں بھی آپر یشن کیا جا تا اور ما ڈل ٹا ئو ن کی شفا ف تحقیقات کرکے ملزمان کو سز ادی جا تی تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہو تا، دہشت گر د درند ے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ہیں، دہشت گر دوں اور ان کے سہو لت کا روں کو سر عام پھا نسی دی جا ئے جبکہ حکمر ان عوام کو تحفظ فر اہم کر نے کے بجا ئے اپنے اقتدار کو بچا نے میں لگے ہو ئے ہیں،انہوں نے کہاکہ دہشت گر دی کی موجودہ لہر ایسے وقت میں آئی ہے جب پا نا مہ کیس کی سما عت دوبارہ شر وع ہو نے جا رہی ہے اور پا نا مہ کیس اختتا می مر احل میں داخل ہو چکا ہے ایسے وقت میں دہشت گر دی کے واقعا ت معنی خیز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں