مہران یونیورسٹی کا جلد چینی زبان سکھانے کا کورس شروع کرانے کا اعلان

بدھ 22 فروری 2017 18:06

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جلد چینی زبان سکھانے کا کورس شروع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے کے وفد کی جانب سے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کی گئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مہران یونیورسٹی میں چینی زبان سیکھنے کے سینٹر قائم کرنے کے لئے چینی وفد سے بات چیت کی۔

اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی نے جلد چینی زبان سیکھنے والے کورس ڈزائن کرنے اور اس کا اعلان کرنے کے لئے متعقلہ پروفیسروں اور افسران کو ہدایت جاری کی۔ ملاقات میں مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید عمرانی ، پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر، ڈاکٹر حبیب پٹھان ، ڈاکٹر فیروز شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں