مردم شماری مہم کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے عوام میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت گذشتہ نو سال سے عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات کیلئے بھی گرائونڈ ورک مکمل کرلیا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 20:11

حیدرآباد/جامشورو 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری مہم کے حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے عوام میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے جبکہ مردم شماری مہم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی - انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت گذشتہ نو سال سے عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے اور آئندہ انتخابات کیلئے بھی گرائونڈ ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اس وقت ہماری توجہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پرہے - یہ بات انہوں نے آج اپنے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی- وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بار پھر مضبوط ہورہی ہے جوکہ مخالفین کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے - ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نواز شریف کے خیر خواہ نہیں ہے اور وہ ایک ناکام وزیر داخلہ ہیں - ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے تاہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا- مردم شماری کے سوال پر انہوں کہا کہ - ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دادو کینال کی جلد ریماڈلنگ کی جائیگی جس سے پانی کی قلت ختم ہوجائیگی -انہوں نے کہا کہ سوشل سیکٹر، صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں - ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو مدارس کی لسٹ بھیجی تھی مناسب جواب نہ ملنے پر انہیں دوبارہ خط لکھا ہے - ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے - انہوں کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں آئی اور چلی بھی گئی اور اس کی سندھ میں کوئی بھی حیثیت نہیں ہے کیونکہ سندھ کی عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے -ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیئے ہیں اور ان مطالبات کو نہ ماننے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا ہے - انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت پورے ملک میںتاریخی کامیابی حاصل کریگی- قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے علاقے کے معززین ، پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت ،کارکنان اور عوام سے اپنی رہائشگاہ واہڑ میںکھلی کچہری منعقد کی جہاں انہوں نے حلقے کی عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے افسران کو احکامات جاری کئے - بعد ازاں سید مراد علی شاہ نے یوسی واہڑ کی مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور گوٹھ ننگر خان بروہی میں لطف اللہ بروہی کی چائے پارٹی میں شرکت کی اور وہاں لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا- بعد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خاص خدمت گذارمحمد خشک کی جنازہ نماز پڑھی- انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر کی دعا بھی کی - اس موقع پر رئیس امان اللہ شاہانی، سردار سکندر راہپوٹو،ڈی سی جامشورو منور علی مہیسر،ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولایت اور دیگر بھی وہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں