انٹر یونیورسٹی فٹ بال زون ایچ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

منگل 21 فروری 2017 16:18

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سندھ زرعی یونیورسٹی کی میزبانی اورہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے انٹر یونیورسٹی فٹ بال زون ایچ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مذکورہ چیمپئن شپ کاافتتاح ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر مقصود انور رستمانی نے کیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ چیمپئن شپ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، لیاقت یونیورسٹی جامشورو، جامعہ سندھ جامشورو، مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام شامل ہیں۔

کھیلے گئے افتتاحی میچ میں زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کو 2 گول سے شکست دے دی۔ زرعی یونیورسٹی کی طرف سے ایک گول ذاکر بلوچ اور دوسرا گول واجد اجن نے کیاجبکہ دوسرا میچ مہران یونیورسٹی جامشورو اور لمس جامشورو کے درمیان کھیلا گیا، جوکہ مہران یونیورسٹی جامشورو نے 3 گول سے جیت کر اگلا رائونڈ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ افتتاحی میچ کے موقع پرڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں