آل پاکستان انٹر یونیورسٹی فٹبال زون ایچ چئمپین شپ اختتام پزیرہوگئی

فائنل میچ میں سندھ یونیورسٹی جامشورو نے زرعی یونیورسٹی کو ایک گول سے ہرادیا

جمعرات 23 فروری 2017 15:12

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی فٹبال زون ایچ چئمپین شپ جو کہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اختتام پذیر ہوئی۔ فائنل میچ میزبان زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کے درمیان کھیلا گیا جو کہ زبردست مقابلے کے بعد سندھ یونیورسٹی جامشورو نے زرعی یونیورسٹی کو ایک گول سے ہرادیا۔

دونوں ٹیموں نے فٹبال کا فائنل رائونڈ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کرلیا جو کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں لاہور میں کہیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خاص پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی وائس چانسلر مہران یونیورسٹی جامشورو اور پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن صحرائی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر مقصود انور رستمانی، ڈین پروفیسر ڈاکٹر نور محمد سومرو، ڈین پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمد شیخ، ڈین ڈاکٹر اعجاز احمد کونہارو، پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری اور دیگر مہمان شریک تھے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے مہمانوں کو ویلکم کہا۔ اور چئمپین شپ کے متعلق بریفنگ دی۔ آخر میں وائیس چانسلر مہران یونیورسٹی اور وائیس چانسلر زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں