ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے42کروڑ 35لاکھ روپے جاری

جمعہ 27 نومبر 2015 12:58

اسلام آباد ۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 42کروڑ 35لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں 2ارب 72کروڑ 28لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس روم کیلئے 4کروڑ 85لاکھ، قصر ناز کراچی کی اپ گریڈیشن کیلئے 50لاکھ، کوئٹہ میں عیسائی کالونی کیلئے 27لاکھ ، سرگودھا میں چن چوک ورڈ کی تعمیر کیلئے 53لاکھ، نیو سیکرٹریٹ بلاک میں تعمیراتی کاموں کیلئے 10کروڑ ، نیب ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے 10کروڑ ، مندرہ سے چکوال روڈ کی تعمیر کیلئے 5کروڑ 68لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں