وفاقی حکومت کے سرمایہ کاری کے شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 428.58 ارب روپے کی فنڈز جاری

ہفتہ 18 فروری 2017 11:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری کے شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 428.58 ارب روپے کی فنڈز جاری کئے ہیں جو رواں مالی سال 2016-17 کیلئے پی ایس ڈی پی کے مختص بجٹ کے 53.57 فیصد کے مساوی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کئے گئے ترقیاتی فنڈز میں 118.6 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال میں 234.3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا اور اب تک حکومت نے 100.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں مختص بجٹ کا 43 فیصد ہیں جس میں 7.4 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں