رواں مالی سال2016-17ء کے دوران ٹریٹ کارپوریشن کے قبل از ٹیکس منافع( گراس پرافٹ) میں22فیصد کا اضافہ

بدھ 22 فروری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) رواں مالی سال2016-17ء کے دوران ٹریٹ کارپوریشن کے قبل از ٹیکس منافع( گراس پرافٹ) میں22فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گراس پرافٹ میں اضافہ کے باوجود کمپنی کی خالص آمدنی میں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران1.18 روپے سے کم ہوکر0.74 روپے فی حصص ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں