اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے

جمعرات 30 جولائی 2015 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2015ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں یکم اگست 2015ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔ستمبر 2015مقرر کی گئی ہے۔وائس چانسلر ‘پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ‘ سید ضیاء الحسنین اور ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے 44۔

علاقائی کیمپس/ دفاتر کے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے اپنے اپنے کیمپس میں انفارمیشن سینٹرز اور داخلہ فارم اور پراسپکٹس کی فراہمی کے لئے "سیل پوائنٹس "قائم کریں۔ وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ‘ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ‘ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ‘ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔پہلے سے جاری طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم بھجوادئیے گئے ہیں۔ اگر کسی طالب علم کو داخلہ فارم موصول نہ ہو تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کرکے یا میٹرک کا پرسپیکٹس لے کر اپنا داخلہ فارم کسی بھی بینک کی نامزد برانچ میں داخلہ فیس کے ہمراہ مقررہ تاریخ تک جمع کروا کر لیٹ فیس کی ادائیگی سے بچ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں