کوئٹہ ، کچلاک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد،دو دہشتگرد گرفتار

پیر 6 مئی 2013 14:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے فورسز نے کارروائی میں دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایک سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز،بیٹریاں اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلئے گئے۔ فورسز نے گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں