امریکن باسکٹ بال، اوکلا ہوما نے ہیوسٹن کو شکست دیدی

پیر 6 مئی 2013 15:32

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) امریکن باسکٹ بال بیسٹ آف سیون سیریز میں اوکلا ہاما کی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں کھیلے گئے سیریز کے اہم معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے۔ میزبان ہوسٹن کو چورانوے کے مقابلے میں ایک سو تین پوائنٹس سے مات دی۔ اس کامیابی کے بعد تھنڈر کی ٹیم کو سیریز میں چار دو کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیون نے سب سے زیادہ ستائیس اور مارٹن نے پچیس پوائنٹس سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں