سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کاوفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 29 جولائی 2015 11:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سردار ایاز صادق سپیکر اورمرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے شاہد خاقان عباسی سے اظہار تعزیت کیا۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دعاکی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں