اسلام آباد :قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو پیش کرنے کی تحاریک پیش کی ھئیں۔ اگر ممبر قومی اسمبلی نہیں تھے تو تنخواہیں اکاونٹس میں کیوں بھیجی گئیں؟؟؟ پی ٹی آئی کی واپس کی گئی تنخواہوں کو فلڈ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جمع کروایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 11:46

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو پیش کرنے کی تحاریک پیش کی ھئیں۔ اگر ممبر قومی اسمبلی نہیں تھے تو تنخواہیں اکاونٹس میں کیوں بھیجی گئیں؟؟؟  پی ٹی آئی کی واپس کی گئی تنخواہوں کو فلڈ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جمع کروایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی۔

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : پارلیمنٹ ہاؤس کے بایر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن گذشتہ کل وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں الثریت نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کو قبول کیا جائے کیونکہ ایوان میں ان کا کردار قابل ذکر ہے.

انہوں نے کہا کہ 17 ویں آئینی ترمیم کے بعد جے یو آئی کا کردار سب کے سامنے ہے. اور ایم کیو ایم آئیں آئین کرتی ہے لیکن غیر آئینی صدر کی حمایت بھی کرتی ہے.

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اراکین کی واپسی بھی حکومت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کا حصہ ہے. اگر ہم اسمبلی ممبر نہیں تھے تو تنخواہیں اکاؤنٹس میں کیوں ٹرانسفر کی گئی تھیں.

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی واپس کی گئی تنخواہوں کو فلڈ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جمع کروایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے عوام نے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے. ایوان نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کر لے ہم یہاں کوئی خیرات لینے نہیں آئے. انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر مطمئن اور موقف واضح ہے اگر جوڈیشل کمیشن کچھ دیر پہلے بن جاتا تو الیکشن میں اصلاحات وقت پر ہو جاتیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں