اسلام آباد : وزیر اعظم کا کسان پیکج، حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 12:40

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کسان پیکج، حکومت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌چیلنج کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کے کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا جس کو حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے .

(جاری ہے)

سیکرٹری وزارت خوراک نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ کسان پیکج سندھ ، پنجاب یا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں تھی اور نہ ہی اس کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق ہے، وزارت خزانہ، ریونیو اور پلاننگ کو سنے بغیر کسان پیکج معطل کیا گیا ، الیکشن کمیشن کا کسان پیکج معطل کرنا انتظامی معاملات میں مداخلت اور اخٹیارات سے تجاوز ہے.

علاوہ ازیں درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری طور ہر معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں