اسلام آباد : ریحام خان وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو عہدے سے ہٹانا چاہتی تھیں، عارف نظامی نے نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 11:33

اسلام آباد : ریحام خان وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو عہدے سے ہٹانا چاہتی تھیں، عارف نظامی نے نیا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان سے متعلق یہ بات تو پہلے ہی واضح ہو چکی ہے کہ وہ پارٹی امور میں مداخلت کرتی تھیں اور پارٹی میں جلد از جلد اپنی جگہ بنانے اور عہدہ ملنے کی خواہاں بھی تھیں.

(جاری ہے)

لیکن عارف نظامی نے ریحام خان سے متعلق ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے ریحام خان اکثر کہتی تھیں کہ پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے . عارف نظامہ نے بتایا کہ پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ریحام خان اکثر وبیشتر عمران خان پر دباؤ بھی ڈالتی تھیں جس پر پرویز خٹک بھی حیران ہو جاتے تھے کہ میرے لیڈر عمران خان ہیں یا ریحام خان.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں