ہوا سے چلنے والے جھمپیر ٹھٹہ بجلی گھر کا افتتاح، قومی گرڈ کو 52.8 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو گئی

یہ منصوبہ ایک شاندار مثال ہے جس کی پیروی کی جانی چاہئے ، خواجہ آصف

پیر 14 دسمبر 2015 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ہوا سے چلنے والے جھمپیر ٹھٹہ بجلی گھر کا افتتاح کر دیا ہے جس سے قومی گرڈ کو 52.8 میگا واٹ بجلی ملنا شروع ہو گئی ہے ، افتتاح کی تقریب میں وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی شرکت کی ، وفاقی وزیر نے سیفائر ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو تجارتی پیمانے پر پیداوار شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار مثال ہے جس کی پیروی کی جانی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر تمام متعلقہ حلقوں کی کاوشوں کو سراہا وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی علاقے میں ہوا سے چلنے والے بجلی گھر لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار پالیسیاں بنائی ہیں جس کیوجہ سے اس شعبے میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اس موقع پر وزراء نے منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اور انہیں اس کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں