کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین نہیں رکھتے‘اڑھا ئی سالو ں کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے توانائی کی قلت کو کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے علاوہ ملک میں ذ رائع آمد و رفت کو بہتر بنا نے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی
میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 00:56
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مو جودہ وفاقی حکومت ملک سے پسماند گی کے خاتمے اور ملک کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں کو ترقی یا فتہ علا قوں کے برابر لا نے کے لیے کو شاں ہے اور اس مقصد کے لیے خطیر فنڈزمختص کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ اڑھا ئی سالو ں کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے توانائی کی قلت کو کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے علاوہ ملک میں ذ رائع آمد و رفت کو بہتر بنا نے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں۔
انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار گھمبیر کھا لہ روڈ کی پختگی کے منصوبے کے افتتاح کے مو قع پر ایک بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
مذکو رہ روڈ کی پختگی کا منصوبہ 4کروڑ67لا کھ روپے میں مکمل ہو گا اور اس سے علا قے کے کئی دیہا توں کے عوام مستفید ہو نگے۔اس مو قع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ،ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،بابر نو از خان اور ممبر صو بائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ بھی مو جو د تھے۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ گھمبیر کھا لہ روڈ کا منصوبہ اہل علاقہ کا ایک درینہ مطالبہ تھا جس کا آج افتتاح ہو گیا ہے اور ۔انہو ں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوا م کو بہتر سفری سہو لیات میسر ہو نگی اور علاقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہو ں نے اہل علا قہ کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا ئیں گے اور آئندہ اڑھا ئی سالوں کے دوران بنیادی سہو لیات کے دیگر منصوبوں کو بھی پا یہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے گا۔تحصیل لو رہ کے قیا م پر بات کرتے ہو ئے ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ لو رہ تحصیل کا قیام علاقے کے عوام کا ایک پر زور مطالبہ ہے جس کے لیے صوبائی حکو مت فوری اقدامات اٹھائے اور لورہ کو تحصیل کا در جہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔انہوں نے کہا کہ لورہ کو تحصیل کا درجہ نہ دینے سے اہل علا قہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور انہیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے سلسلے میں حویلیاں اور ابیٹ آباد کا سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لورہ تحصیل کا مطالبہ اہل علا قہ کا انتہا ئی جائز مطالبہ ہے اور وہ ہر فورم پر لورہ تحصیل کے قیام کے لیے آواز بلند کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر سر دا رادریس سے تحصیل لو رہ کے قیام کے لیے قر ار داد لانے کامطالبہ کیا انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کی صورت میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اس کی حمایت کریں گے ۔اس موقع پر دیگر مقر رین نے خطاب کرتے ہوئے علا قے کی تر قی کے لیے ڈپٹی سپیکر کی کاوشوں کو سر اہا اور موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت