ملکہ میگزما3روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئیں

منگل 9 فروری 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) نیدرلینڈز کی ملکہ میگزما 3روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہنچ گئیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) ماروی میمن نے ملکہ میگزما کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ملکہ میگزما ڈچ ثقافت میں تارکین وطن کی شمولیت میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔ واضح رہے کہ نیدر لینڈ کی ملکہ اپنے3روزہ دورے کے دوران سرکاری اور نجی شعبوں کے اسٹیک ہولڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں