پانامہ لیکس کیس کی سماعت، وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 16 جنوری 2017 09:55

پانامہ لیکس کیس کی سماعت، وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی صدارت میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پوچھا کہ مخدوم صاحب آپکو مزید کتنا وقت لگے گا؟ تو وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ میری کوشش ہو گی آج آرٹیکل 62 ،63 کے حوالے سے دلائل مکمل کروں گا۔

184/7 کے ساتھ چار ایشوز پر بات کروں گا۔ تقاریر میں تضاد، زیر کفالت، اور پھر دائرہ اختیار کے حوالے سے بات کروں گا۔ وعدہ کرتا ہوں کہ بطور وکیل اپنے دلائل دہراؤں گا نہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کے وکیل نے وکلاء کے مسئلے سے متعلق کہا کہ وکلا نے آج عدالت میں داخلے سے روکا ۔وکلا کا کہنا تھا کہ شام تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو کل نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں