وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 16 جنوری 2017 10:27

وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری۔2017ء)وزیر اعظم نواز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوگئے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کے صدر اور اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل اینتونیو گٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین پروفیسر کلاز کی دعوت پر فورم میں شرکت کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور پاکستان میں سرمایہ کاری و معاشی ترقی پر گول میز کانفرنس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ساٹھ تجارتی رہنماؤں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں خطاب کریں گے۔ وہ اس موقع پر مختلف رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں