تحریک انصاف بغیر کسی ثبوت کے حکومت کے خلاف مسلسل جھوٹ بول رہی ہے،وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 10:58

تحریک انصاف بغیر کسی ثبوت کے حکومت کے خلاف مسلسل جھوٹ بول رہی ہے،وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی ثبوت کے حکومت کے خلاف مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپریم کورٹ پر اعتماد کیا جائے،سپریم کورٹ میں یہ کیس بھی پی ٹی آئی خود لے کر گئی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں، پاکستان اسٹیل مل کی لیزنگ حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل مل کی لیزنگ کو مخصوص حالات کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹیل مل میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں