اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے لیئے ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ڈی جی گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فاء ونڈیشن سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 18 جنوری 2017 10:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے لیئے ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فاء ونڈیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اس حوالے سے گزشتہ روزاٹارنی جنرل, ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن وقاص علی محمود اور سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ کے درمیان میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ نے کہا کہ سپریم کورٹ بار نے ہاء وسنگ فاء ونڈیشن کو5 ارب 30 روپے جمع کروادیئے ہیں اس کے باجود اراضی آلاٹ نہیں کی جارہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں