وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی پاراچنار حملے کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 11:00

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاراچنار دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔

عمران خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں کو مارنا قابل مذمت ہے ۔ خیال رہے کہ آج صبح پارا چنار میں عید گاہ کے قریب سبزی منڈی میں دھماکہ ہوا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 14 افراد شہید جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں