نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ‘ آگ اور خون کی ہولی کھیلے و الے قوم کے دشمن ہیں‘شر پسند عناصر کوقانون کی گرفت میں لا کر نشان عبرت بنایاجائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارا چنار دھماکہ کی مذمت ‘زخمیوں کی بہترین نگہداشت کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ‘ آگ اور خون کی ہولی کھیلے و الے قوم کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ آگ اور خون کی ہولی کھیلے و الے قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کوقانون کی گرفت میں لا کر نشان عبرت بنایاجائے۔ عمرا ن خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت یقینی بنائی جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں