بھارتی جنگی جنون ،اپوزیشن کی حکومتی خاموشی پر تشویش’توجہ مبذول کروانے کا نوٹس تیار‘ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا
جوہری اسلحے کی تیاری میں غیر معمولی بھارتی رفتار پر حکومت پاکستان کی خاموشی ناقابل فہم ہے، امریکہ سمیت بھارت کے دیگر اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی عزائم سے آگاہ کیاجائے ، اتحادی ممالک بھارت کی جوہری معاونت کے تباہ کن اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں،بھار ت کے معاملے پر حکومت اور ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ میں یگانگت پریشان کن ہے، شیریں مزاری
اتوار 22 جنوری 2017 12:40
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف وہیپ اور دفاع و خارجہ امور قائمہ کمیٹیوں کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی افواج کے سربراہ نے کمان سنبھالتے ہی پاکستان کے حوالے سے بدنام زمانہ کولڈسٹارڈ ڈاکٹرائین کااعادہ کیاہے۔
اس ڈاکٹرائین کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے۔ یہی ڈاکٹرائین دفاع کی بجائے پاکستان کے خلاف جوہری جارحیت کے امکانات کو ہوا دیتی ہے۔ ہمارے وزیر دفاع کی اس حوالے سے خاموشی ناقابل فہم ہے۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کو خوش آئند اور خطے میں اسٹریٹجک عدم استحکام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر منصوبہ بندی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ امریکہ سمیت بھارت کے دیگر اتحادیوں کو جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارتی عزائم سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈ اکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے دیگر اتحادی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے بھارت کی جوہری معاونت کے تباہ کن اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔بھار ت کے معاملے پر حکومت اور ڈیفنس اسٹبلشمنٹ میں یگانگت پریشان کن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ دفاعی اسٹبلیشمنٹ قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرے۔(ا ع)اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعظم کی نویں پی ایس ایل میں کامیابی پراسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان ..
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
اسلام آباد پولیس کا ٹریفک دفتر فیض آباد 20مارچ تا23مارچ تک بند رہے گا
اسلام آباد، مو ٹر سائیکل چوری و راہزنی میں ملو ث دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد، 10بھکاریوں سمیت26جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
اور پیپلز پارٹی کی حکو متیں عوام کو 300یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کا آغاز کریں،نصر اللہ رند ھاوا
ن)پنجاب سمیت پورے ملک سے عدم استحکام کا خاتمہ ممکن بناکر تعمیر وترقی و خوشحالی اور استحکام کی راہیں بحال ..
ملکی امن و سلامتی کیلئے جانیںنچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ایم ساجد عباسی
وزیراعظم ملکی معیشت کی بحالی، مہنگائی بروزگاری سمیت دیگر بحرانوں کاخاتمہ اولین ترجیح ، PTI چاہتی ہے کہ ..
قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف محسن پاکستان ہیںاُن کی قیادت بحرانوں سے نجات دلائیںگے، چودھری جعفراقبال
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
سینیٹ انتخابات 2024ء کیلئے الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ایپلٹ ٹریبیونلز تشکیل دیدیئے گئے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نسیم شاہ نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
کور کمیٹی کی شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے سے باز رہنے کی ہدایت،اندرونی کہانی
-
وزیراعلی پنجاب اور محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، 3شہرو ں میں میٹروبس،لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور