پاکستان کا افغان مذہبی رہنما پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار

افغانستان میں قیام امن و مفاہمت کیلئے سید احمد گیلانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،دفتر خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان نے افغان مذہبی رہنما پیر سید احمد گیلانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن و مفاہمت کیلئے سید احمد گیلانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ہمیں امن کونسل افغانستان کے چیئر مین پیر سید احمد گیلانی کی وفات کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر سید احمد گیلانی ایک بااثر مذہبی رہنما تھے جن کا اسلام اور افغا ن قوم کیلئے خدمات کی وجہ سے افغانستان اور پورے خطے میں میں انتہائی احترام کیا جاتا تھا ۔ بیان کے مطابق سید احمد گیلانی کو افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت کے فروغ کی کوششوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام سید احمد گیلانی کے اہل خانہ اور افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں