اپوزیشن لیڈر کی پی اے سی میں سینٹ کی نمائندگی پررضاربانی اورایازصادق کومبارکباد

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) میں سینٹ کی نمائندگی کے لئے ناموں کے اعلان پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تحسین کا مستحق قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی نمائندگی کیلئے ناموں کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکائونٹس میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے ، اس اعلان پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق تحسین کے حق دار ہیں ، پی اے سی نمائندہ کمیٹی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

اشفاق)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں