قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 26 جنوری کو طلب

پی پی پی ‘ پی ٹی آئی ‘ جماعت اسلامی ‘ مسلم لیگ(ق)اور ایم کیو ایم کا اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 26 جنوری کو پارلیمنٹ میں ہو گا ۔ پی پی پی ‘ پی ٹی آئی جماعت اسلامی ‘ مسلم لیگ(ق) ‘ ایم کیو ایم نے حکومت کو اجلاس میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اجلاس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں حالیہ بم دھماکوں ‘ فوجی عدالتوں میں توسیع‘ کالعدم تنظیموں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی حالیہ کارکردگی ‘ مدارس اصلاحات سے متعلق حکومتی پالیسی ملک میں لاء اینڈ آرڈر سے متعلق اہم امور پر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ (جاوید)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں