ڈائریکٹرپی ٹی وی سپورٹس ڈاکٹرنعمان نیاز کو بحال کردیا گیا

ڈاکٹرنعمان نیاز کو ایم ڈی پی ٹی وی اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات کی عدم موجو دگی کے باوجو راولپنڈی کے دبائو پر بحال کیا گیا ہے ،ذرائع

ہفتہ 18 فروری 2017 11:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)ڈائریکٹرپی ٹی وی سپورٹس ڈاکٹرنعمان نیازکوایم ڈی پی ٹی وی اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات کی عدم موجودگی کے باوجودان کے عہدے پربحال کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرنعمان نیازکوپاکستان سپرلیگ کی فرنچائزکراچی کنگزکے ساتھ معاہدے کے بعدبطورڈائریکٹرپی ٹی وی سپورٹس ہٹاکراوایس ڈی بنادیاگیاتھا،تاہم راولپنڈی کے دباؤپرانہیں دوبارہ اس عہدے پربحال کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی سپورٹس اورکراچی کنگزکے درمیان میڈیاپارٹنرشپ کامعاہدہ طے پایاتھا،جس کے تحت پی ایس ایل کے دوران پی ٹی وی سپورٹس کوکراچی کنگزکیلئے آفیشل چینل کے طورپرکام کرناتھاتاہم اس کے ایک روزبعدہی پی ٹی وی سپورٹس کے آفیشنل اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹویٹ میں کہاگیاہے کہ پارٹنرشپ کوتکنیکی وجوہات کی بناء پرختم کردیاگیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹرنعمان نیازکو ایم ڈی پی ٹی وی کی عدم موجودگی میں ان کے عہدے پر بحال کیاگیاہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا چارج بھی کسی کو نہیں سونپا گیا ہے ،قائم مقام سیکرٹری اطلاعات و نشریات کام لگایا گیاہے ،تاہم انہیں راولپنڈی کے دباؤپربحال کیاگیاہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں