اسلام آباد پولیس کے 6 افسران کے تبادلے

منگل 21 فروری 2017 03:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) اسلام آباد پولیس کے 6 افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایس پی ممتاز مانیکا ٹریفک پولیس میں تعینات کردئیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی سیکرٹریٹ ادریس راٹھور کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اشرف شاہ ایس ڈی پی او سکرٹریٹ ،ڈی ایس پی ملک نعیم ایس ڈی پی او سہالہ سرکل تعینات کئے گئے ہیں جبکہ چودھری عبدالمجید ایس ڈی پی او نیلور سرکل او ر ڈی ایس پی محمد امیر ٹریفک سے اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں