کراچی،بفرزون میں مسجد کا چندہ بکس لوٹ لیا گیا

منگل 21 فروری 2017 12:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) کراچی میں تالا توڑ گروپ نے لوٹ مار کی کارروائیاں بڑھا دیں، پہلے دکانوں پر ہاتھ صاف کیا، اب ان کے ہاتھ مسجد کے باہر لگے چندے کے ڈبے تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بفرزون میں نامعلوم ملزمان مرکزی مسجد کے چندے کے ڈبے کا تالا توڑ کرپیسے لے اڑے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے رکشے سے اتر کرآرام سے کارروائی کی اور رکشے میں ہی بیٹھ کر چلتے بنے، یہی نہیں کچھ دیربعد دونوں ملزمان واپس آئے اور زمین پر گرے نوٹ جمع کرکے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں