لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 فروری 2017 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 فروری 2017ء) : لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے پرندہ ٹکرا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ حکام نے بتایاکہ پرندہ ٹکرانے سے پرواز کو جُزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جہاز کو جلد ہی مرمت کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے بعد لندن جانے والی پرواز 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس سے طیارے میں سوار220 مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں