شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ ایک کروڑ کیا جائے ، سابق صدر آصف زرداری کی سندھ حکومت کو ہدایت

منگل 21 فروری 2017 03:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء ) سابق صدرآصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ ایک کروڑ روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کے روز سندھ میں امن و امان سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کس شہر میں کون سہولت کار ہے اس پر تحقیقات ہونی چاہئین ، پاک افغان سرحد پر اقدامات سے دہشت گردوں کا کام مشکل کرسکتے ہیں اور دہشتگروں کا راستہ روکا جا سکتا ہے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کوصوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے 94 مدارس کی فہرست وفاق کو بھیجی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ 94 مدارس پر نظر رکھی جائے، تاہم وفاق سے اس حوالے سے کوئی خاص مدد نہیں ملی۔