اسلام آباد،سینکڑوں مشتبہ افراد کی مودگی کا انکشاف

قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہوگئے،150گرفتار افراد سے تفتیش شروع

منگل 21 فروری 2017 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء) وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں مشتبہ افراد کی مودگی کے انکشاف پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میںآ گئے،150گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی،اسلام آباد کے نواحی علاقوں وکچی آبادی میں آپریشن نہ ہونے کے برابر،وزارت داخلہ کی برہمی نے وفاقی پولیس کو ٹاؤنز ،وارڈز اور محلوں میں آپریشن کرنے پر مجبور کردیا، رواں ہفتے سینکڑوں گرفتاریوں کا قوی امکان پیدا ہو گیا۔

آپریشن کی آڑ میں کسی عام شہری کو بے وجہ تنگ کرنے اور مبینہ کرپشن کے کسی معاملے کی شکایت پر سختی سے نوٹس لیا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایات۔ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں شر پسندوں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں تیزی آگئی، گرفتار مشتبہافراد کی تعداد 150تک پہنچ گئی،گرفتار افراد سے ملنے والی معلومات وتحقیقات کے بعد شرپسندوں کی مزید گرفتاریاں ممکن ہیں ، وفاقی پولیس نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی،جبکہ اسلام آبادکے تعلیمی اداروں ، اہم عمارتوں،مارکیٹوں، تفریحی مقامات اور ریڈ زون سمیت اہم دفاتر وں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،۔

(جاری ہے)

لاہور،پشاور اور سانحہ سیہون شریف بم دھماکوں کے بعد وفاقی پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کو تیز کرتے ہوئے گرفتار مشتبہ افراد سے تحقیقات کا آغاز کردیا،گرفتار 150ملزمان سے اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے دارالحکومت کے گرد و نواح سے مزید شر پسندوں کی گرفتاری کے امکانات ہیں،چار دن سے جاری آپریشن کے دوران تقریبا 150مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،بارود اور تخریب کاری کا سامان قبضے میں لیا گیا۔

پولیس کے معتبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں تاہم ملکی صورتحال کے پیش نظرابھی منظر عام پر نہیں لائی جا سکتی، انہوں نے بتایا کہ ملنے والی معلومات کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں ،تفریحی مقامات سمیت اہم عمارتوں و دفاتروں پر پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی پولیس نے بھی دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے اپنی کمر کستے ہوئے دارالحکومت کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے،آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بنائے گئے 60ہالٹنگ پوائنٹس اور گشت کیلئے مختص 60گاڑیوں کی فراہمی کے بعد اہلکاروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ایس ایس پی ساجد کیانی کے مطابق ہر تھانے کی حدود میں واقع اہم تعلیمی اداروں و عمارتوں کے گرد و نواح میں دو سے تین ہالٹنگ پوائنٹ مقرر کیے گئے ہیں جہاں پولیس کی جانب سے گاڑیاں پٹرولنگ کریں گی جبکہ ہالٹنگ پوائنٹس پر موجود پولیس اہلکار تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ آمد و رفت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے روزمرہ کی بنیاد پر ڈائری مرتب کریں گے، روزانہ کی ڈائری رپورٹ ایس ایس پی (آپریشنز) کے ذریعے آئی جی اسلام آباد پولیس تک پہنچائی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہالٹنگ پوائنٹ پر موجود پولیس ٹیم دس منٹ کے بعد اپنی سائیڈ تبدیل کرکے فرائض سر انجام دے گی، تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام پولیس افسران کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے،کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ں میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔

انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ آپریشن کی آڑ میں کسی عام شہری کو بے وجہ تنگ کرنے اور مبینہ کرپشن کے کسی معاملے کی شکایت پر سختی سے نوٹس لیا جائے گا،پولیس خود کو ٹھیک کرے اور حرام حلال کا فرق سمجھے ،انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔