فلم ”بن روئے“ سخت محنت کا نتیجہ ہے‘ اداکارہ مائرہ

جمعرات 30 جولائی 2015 11:21

فلم ”بن روئے“ سخت محنت کا نتیجہ ہے‘ اداکارہ مائرہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) فلم ”بن روئے“ کی بولی وڈ میں ریلیز نہ ہونے کی ابتدائی قیاس آرئیوں کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فلم انڈیا کے بڑے شہروں میں 7 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بن روئے کو انڈیا میں عید پر بجرنگی بھائی کے ساتھ ریلیز کرنے کا مصوبہ تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا۔

مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی بن روئے عید الفطر پر دس ملکوں میں نمائش کیلئے پیش ہونے والی پاکستانی فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم نے کراچی اور اسلام آباد میں ایک سینما پر 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔بن روئے کی انڈیا میں ریلیز کے اعلان کے بعد ایک انتہا پسند تنظیم ’مہارشٹرا نونرمان چھترپت کرماچاری سینا‘نے مہارشٹرا میں اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، اس تنظیم کو پاکستانی فلم کے کسی دوسرے شہر میں نمائش پر کوئی اعتراض نہیں۔ان دنوں نیوزی لینڈ، سنگاپور اور فجی میں چلنے والی اس فلم کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ یہ فلم برطانوی باکس آفس پر 12جبکہ امریکا میں 32 نمبر پر ہے۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کی مرکزی اداکارہ مائرہ نے بتایا کہ بن روئے سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں