پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی فزیکل ہینڈی کیپڈ کے دو پلیئرز کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

بدھ 29 جولائی 2015 12:05

پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی فزیکل ہینڈی کیپڈ کے دو پلیئرز کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی فزیکل ہینڈی کیپڈ کے دو پلیئرز کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ٹورنامنٹ 2 سے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی فزیکل ہینڈی کیپڈ کے سیکرٹری وقار احمد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انتخاب عالم کی ہدایت پر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہمارے دو پلیئرز نیہار احمد اور محمد فیاض کو پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہماری انتخاب عالم سے ٹیم کے ساتھ ہمارا ایک آفیشل بھیجنے کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ ہماری درخواست کو قبول کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اسپیشل پلیئرز کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں