پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلےئراسرار احمد کیلئے نقد انعام کا اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:48

پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان سکواش پلےئراسرار احمد کیلئے نقد انعام کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان جو کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے پاکستا ن سکواش پلےئراسرار احمد کو ا نقد انعام سے نوازا۔ پاکستانی نوجوان سکواش پلیئر نے حال ہی میں ایران میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں ملائیشیا ء کے ٹاپ سیڈکھلاڑی این یو کو 7/11,11/7,13/11,8/11,11/6 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ نے اسرار احمد اور دوسرے ابھرتے ہوئے نوجوان سکواش پلئیرز کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباددی ۔ انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے کوچنگ اسٹاف کو پاکستانی دستے کی بھرپور تربیت اور رہنمائی کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی رہے گی تا کہ وہ نہ صرف اپنی ورلڈ رینکنگ کو بہتر بنا سکیں بلکہ ملک کے لئے مزید نام کما سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں