قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:19

قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) 11 رکنی قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹیم میں سات کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں عاصم قریشی، شجاعت علی، محمد رامیض اور عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیم میں شبنم بلال، عائشہ انصاری اور راحیلہ کاشف کو رکھا گیا ہے، ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں آفریدی امجد گروپ لیڈر اور منیجر خواجہ حسن واڈود جبکہ خالد محمود چوہدری اور کفات اللہ ممبران ہونگے۔ ٹیم 25 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں