نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 22 رکنی کے آر ایل ٹیم کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 11:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی نے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 22 رکنی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

محمد اعجاز بٹ اور سجاد محمود کو بالترتیب ٹیم منیجر اور کوچ مقررکیا گیا ہے جبکہ ضیاء اسلام ٹیم کے کپتان اور رضوان آصف وائس کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میںگول کیپرز ثاقب حنیف اور محمد بوٹا، احسان، محمد شاہد، ذیشان، احمد نوید، وسیم، شہزاد، قدیر، یاسر آفریدی، عادل، اظہارالحق، رجب، افتخار، عمیر، مرتضیٰ، عمران، عدنان، حنیف اور دانش شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں