دسویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ کل شروع ہو گی

پیر 23 جنوری 2017 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام دسویں نیشنل ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ کل منگل سے لیثر سٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح سینیٹر کلثوم پروین کریں گی۔ پا کستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نیشنل بائولرز کے ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپیئن شپ میں سات مختلف کیٹگریز ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، امیچور، خواتین اور میڈیا ایونٹ کے علاوہ اس سال نیشنل چیمپیئن سٹار کپ کا نیا ایڈیشن بھی شامل کر دیا گیا ہے، چیمپیئن شپ میں بطور انعامات ماسڑ سنگلز کے ونر کو پچھاس ہزار اور ٹرافی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 25 ہزار اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10 ہزار اور ٹرافی دی جائے گی اور ڈبلز کیٹیگری کے ونر کو 30 ہزار اور ٹرافی اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو 20 ہزار اور ٹرافی دی جائے گی، ماسٹر ٹیم کے ونر کو 20 ہزار اور ٹرافی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10 ہزار اور ٹرافی جبکہ ڈیف، امیچور، خواتین اور میڈیا ایونٹ کے ہر ونر کو سات ہزار اور ٹرافی ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو پانچ ہزار اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزار روپے اور ٹرافی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ کے افتتاحی اور اختتامی تقریب میں وفاقی وزرا کے علاوہ مختلف ملکوں کے ایمبیسڈرز شرکت کر یں گے اور چیمپیئن شپ 29 جنوری تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں