جیکب آباد : ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات، احمد نواز پیچوہو صدر منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:47

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات، احمد نواز پیچوہو صدر منتخب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب جج عبدالباقی بھٹو کی نگرانی میں ہوئے، انتخابات میں 200میں سے 130ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ دو ووٹ مسترد کئے گئے، انتخابات میں احمد نواز پیچوہو 60ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل ظفر خلیل جکھرانی نے 49اور زاہد حسین تھیم نے 23ووٹ حاصل کئے، دیگر کامیاب عہدیداروں میں نائب صدر سید سلطان شاہ، جنرل سیکریٹری مصری خان جکھرانی شامل ہیں، علاوہ ازیں خزانچی کے عہدے پر زاہد حسین سومرو اور جوائنٹ سیکریٹری پر عدنان سرکی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں