عمران کی سیاست سمجھ سے باہر ہے انتخابی میدان میں اترنے کااعلان کرکے اب آصف زرداری اور بلاول فرارہورہے ہیں

جمعیت علمائے اسلام (ف)سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرونے کہاہے کہ عمران کی سیاست سمجھ سے باہر ہے انتخابی میدان میں اترنے کااعلان کرکے اب آصف زرداری اور بلاول فرارہورہے ہیں،پی پی اب بینظیر بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی ہے جس پارٹی کی سربراہ عورت رہی ہو اس کے وزیر کا سندھ اسمبلی میں عورت سے رویہ قابل افسوس ہے ،بلاول پہلے سندھ کی عوام کو بنیادی حق دیں پھر پنجاب کی عوام کی بات کریں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے جیکب آبادمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،تعلقہ صدر مولانا عبدالجبار رند،جے ٹی آئی کے صوبائی رہنما حماد اللہ انصاری ودیگر موجودتھے ،علامہ راشد محمودسومرونے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سربراہ بینظیر بھٹو تھیں جنہوںنے ہمیشہ عورتو ں کے حقوق کی بات کی اس پارٹی کے وزیر کا سندھ اسمبلی میںعورت ممبر سے ایسارویہ افسوسناک ہے میں سمجھتا ہوں کہ پی پی اب ذوالفقار علی بھٹو یا بینظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی ہے جو غریبوں اورکسانوں کی پارٹی تھی اب پی پی زرداری کی پارٹی ہے ،جس میں سردار وڈیر ے نواب اور خان شامل ہیں ظاہر ہے جس پارٹی میں ایسے لوگ ہوں گے ان سے ایسی ہی توقع کی جاسکتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹوزردار ی کے انتخابی میدان میں اترنے کے اعلان کے بعد واحد جماعت جے یو آئی ہے جس نے مقابلے کا اعلان کیا اور28جنوری کو نواب شاہ میں نودیرو سے بھی زیادہ لوگ جمع کرکے یہ پیغام دیا کہ سندھ تودور کی بات اب تو زرداری کے ہاتھوں نواب شاہ بھی نکلتاجارہاہے ،ہمارے اعلان کے بعد پی پی پریشان رہی عملی طور پر وہ میدان سے بھاگ گئے ہیں مجھے ضمنی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے ،انہوںنے کہاکہ جعلی آئی ڈیز اور اکا?نٹ کے ذریعے افواج پاکستان اور دینی شعائر اور سرکار دوعالم کی شان میں گستاخی دیکھنے میں آئی ،اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملوث عناصروںکو بے نقاب کیاجائے لیکن میں جمہوری روایت کا پاسدار ہوں اس لیے جو بھی کاروائی ہو جمہوری اندازمیں ہو ،عدالتیں اورتھانے کس لیے ہیں ان مراحل سے گزار کر ملزم کو مجرم قرار دیاجائے رات کے اندھیرے میںچھاپوںکا مخالف ہوں ،انہوںنے کہاکہ مردم شماری کے متعلق سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں اس حوالے سے عوام کی بھرپور شرکت کے لیے جے یوآئی سرگرم عمل ہے اور سندھ کے چاراضلاع میں کرپشن مٹا? سندھ بچا? مردم شماری کے متعلق پروگرام کرچکے ہیں دیگر اضلاع کا بھی شیڈول دیاہے ،سندھ میں رہنے والے بلوچوں ،پٹھانوںاوردیگر زبانوں کے رہنے والوںسے اپیل ہے کہ وہ خود کوسندھی لکھوائیں ،انہوںنے مزید کہاکہ پانامہ لیکس کا کیس عدالت میں ہے کورٹ اس کا جو فیصلہ کرے پر عمران خان کی سیاست سمجھ سے باہرہے ،عمران خان شیخ چلی کی باتیں کررہے ہیں عدالت نے اگر میاں نوازشریف کو ملزم قراردیاتو اس فیصلے کا بھی خیر مقدم کریں گے ،انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے کسانوں اور مزدوروں کو بچانے نکلے ہیں حیرت ہے انہیں سندھ کابھی دورہ کرناچاہیے خود لاڑکانہ کا موئن جو دڑو جیسا حال بھی دیکھیں ،پنجاب کو توحال لاڑکانہ کے مقابلے میں سوفیصد بہتر ہے ،اپنے صوبے کا بیڑہ غر ق کرکے دوسرے صوبے کی عوام کو بچانے نکلے ہیں ،بلاول کو چاہیے کہ پہلے وہ سندھ کی عوام کو بنیادی حقوق دیں پھر پنجاب کی عوام کی بات کریں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں