جیکب آباد:جہاز بیریئر کے دھماکے کی آواز سے شہر میں خوف وہراس

گھروں کے درودیوار لرزاٹھے، لوگ گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے اسپتال میں ایمرجنسی کا اعلان

جمعرات 23 فروری 2017 18:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء)جیکب آبادمیںجہازکے بیریئر کے دھماکے کی آواز سے شہر میں خوف وہراس، لوگ گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے اسپتال میں ایمرجنسی کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرمیں اس وقت خوف وہراس پھیل گیاجب زورداردھماکہ ہوا دھماکے کی آواز دوردورتک سنائی دی گئی دھماکے سے گھروں کے درودیوار لرزاٹھے جس کے باعث شہری سخت خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے اور گھروں اوردوکانوں سے باہر نکل آئے صرافہ بازار مکمل طورپربند ہوگیا جبکہ دھماکے کی آواز کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی لوگ غیر یقینی صورتحال پر باربار صحافیوں کو فون کرتے رہے ضلعی انتظامیہ لاعلم رہی دوگھنٹے بعد ایس ایس پی جیکب آباد ساجد کھوکھر نے میڈیا کوبتایاکہ کوئی دھماکہ نہیں ہوا شہبازایئر بیس میں جہازکے بیریئر سے دھماکے کی آوازہوئی شہری پریشان نہ ہوں انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو تسلی کے بعد شہریوں نے اپنی دکانیں کھول لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں