صوبائی وزارت داخلہ نے جیکب آباد میں 144نافذ کردی

جمعرات 23 فروری 2017 21:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) صوبائی وزارت داخلہ نے جیکب آباد میں 144نافذ کردی، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صوبائی وزارت داخلہ نے 30دن کے لیی144نافذ کردی ہے صوبائی وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابرکی جانب سے لکھے گئے خط پر ایسا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، ڈی سی جیکب آباد نے خط لکھا تھا کہ جیکب آباد شہر کے ڈی سی چوک پر اکثر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے دھرنے دئیے جاتے ہیں جس کے باعث روڈ بلاک رہتا ہے اور عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اس لیے 144نافذ کیا جائے جس پر سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز نے نوٹیفکیشن نمبر SOJi/8.1(06)/2017جاری کرتے ہوئے 144نافذ کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں