اب تیروں کی بارش شروع ہونے لگی ،شیر وں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

پارٹی میں آنا چاہے تو دل سے آئیں دکھاوے کے لئے نہیں ان کی گنجائیش نہیں ،پی پی پی رہنمامیر چنگیز خان جمالی و دیگر

جمعہ 6 جنوری 2017 23:13

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) اب تیروں کی بارش شروع ہونے لگی ہے شیر وں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، سیاست کا رٰخ تبدیل ہوچکا ہے، فلمیں مت چلاو جعفرآباد کے عوام باشعور ہوگئے ہیں ،جو پارٹی میں آنا چاہے تو دل سے آئیں دکھاوے کے لئے نہیں ان کی گنجائیش نہیں ، مسلم لیگی جیلوں سے ڈرتے ہیں ہم شہا دت قبول کرنے والے ہیں ، قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے 89ویں سالگرہ کے تقریب سے، سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی ، میر حیدر علی جمالی ، میر حسن علی خان جمالی، کی مختلف پرو گراموں میں خطاب گزشتہ روز پورے ملک کی طرح قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی بھٹو کی 89ویں سالگرہ اوستہ محمد میں سابق صدر سید منظور شاہ کی زیر صدارت بڑی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا ، بھٹو صاحب کے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، اس موقع پر سید منظور احمد شاہ، سابق وفاقی وزیر میر چنگیر خان جمالی ، سابق ایم پی اے میر حیدر علی خا ن جمالی،میر حسن علی خان جمالی ، پی ایس ایف کے شان ثاقب ابڑو،سید یار شاہ ، ثابق ضلعی جنرل سیکریٹری سید عبداللہ شاہ، اسلم سمیجو اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، اب قیا دت جوانوں کے پا س آئی اب تیروں کی بارش شروع ہو گئی ہے شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ یہ پا نامہ لیکس صرف نواز شریف کو نہیں اوروں کو بھی لے ڈوبے گی ، انہوں نے اپنے ضلع کے حوالے سے خطاب میں کہا کہ اب ٹھگی کی سیا ست نہیں ہوگی اب جو دل سے جئے بھٹو کرے گا ان کے لئے جگہ ہے باقیوں کے لئے نہیں ، انہوں نے کہا کہ شہید ذو ا لفقار علی بھٹو نے غریبو ں کو جینے کا حق دلوانے کی بات کی تو ان کو شہید کیا گیا اور بے نظیر بھٹو نے بھی وہی فلسفہ شروع کیا تو ان کو بھی ظالموں نے شہید کیا لیکن یہ شہیدوں کی پارٹی ہے یہ نہ ختم ہوگی اور نہ جھکے گی ، قیا دت جو حکم کرے گا ہم اس کو لبیک کریں گے مسلم لیگیو اب سے چھپنے کی جگہ ڈھونڈ لو ورنہ تیروں کی بار ش شروع ہونے والی ہے ، اس سے قبل اوستہ محمد میں ایک الگ پروگرام کونسلر وزیر عمرانی کے پاس ہوا جس سے میر چنگیز خان جمالی ، میر حیدر علی خا ن جمالی، میر حسن علی خا ن جمالی ،گل محمد کھوسہ کونسلر علی گل سومرو، لیاقت علی عمرانی، نیاز پہنور، ہیبت کرداور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیالے ہیں اور بلا ول نوجوان،وہ جو حکم کریں گے ہمیں قبول کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم میر حیدر علی خان جمالی ، اور میر حسن علی خان جمالی کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبا رک باد دیتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے قائدین کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ، شہر میں جئے بھٹو کے نعرے گونجتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں